سپریم کورٹ نے پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں پر پابندی کے معاملے میں
مرکزی حکومت کو بڑی راحت دیتے ہوئے فیصلے پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے نوٹوں پر پابندی کے فیصلے کے
خلاف چار مفاد عامہ کی عرضیوں پر سماعت کے دوران مرکز کے
فیصلے پر یہ کہتے
ہوئے روک لگانے سے انکار کر دیا کہ وہ اقتصادی امور میں مداخلت نہیں کرے
گی۔تاہم عدالت نے اٹارني جنرل مکل روہتگی کے ذریعے مرکزی حکومت کو سماعت کی
اگلی تاریخ 25 نومبر تک یہ بتانے کی ہدایت دی کہ وہ (حکومت)اس سے لوگوں کو
ہونے والی مشکلات سے نمٹنے کے لئے کیا کر رہی ہے